وفاقی تعلیمی اداروں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سنگل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات سکول صبح ساڑھے 8بجے لگے گا چھٹی دن ایک بجے ہو گی، جمعہ کے دن سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہونگے۔
ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں سکول پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک ہوگا۔سیکنڈ شفٹ کے اوقات کار دن 1 سے شام 5 بجے تک ہونگے، جمعہ کے دن سیکنڈ شفٹ کا ٹائم دن ڈیڑھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا۔
Discussion about this post