خیبر میں حالیہ برفباری کے باعث وادی تیراہ میں 25 سرکاری سکولوں کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر خیبر نے اعلامیہ جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 سکول بند رہیں گے،فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبرکا کہنا تھا کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کے سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا ہے،موسم سرما تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے تھے حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Discussion about this post