سرکاری سکولوں میں میٹرک امتحان کیلئے بنائے گئے مراکز میں طلباء بغیر لائٹ کے امتحان دینے پر مجبور،امتحانی سنٹرز میں روشنی کا نظام نہ ہونے سے ہزارں طلباءپریشان،لاہور کے 350 گورنمنٹ سکولوں میں امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں, سکول سربراہان نے بورڈ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی مد میں عدم ادائیگی کے باعث امتحانی سنٹرز کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔ تاحال بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی کے معاملات طے نہیں ہو سکے۔
تعلیمی بورڈ کی جانب بجلی کے بلز کی مد میں سکولوں کو سابقہ پانچ سال سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ بجلی کے بلز کی مد میں بورڈ کی جانب سے لاکھوں روپے ادا کیے جانا ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو بجلی کا کمرشل بل آنے کے باعث بجلی کے بلز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے, کنٹرولر امتحانات محمد عرفان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے معاملات طے ہو چکے ہیں، سکولوں میں بنائے گئے تمام امتحانی سنٹرز میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
Discussion about this post