وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جوہر ٹاؤن ماڈل بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹ چیک کی، مریم نوازشریف نے سٹالز اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا، ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی موجود تھے، مریم نوازشریف کے ساتھ پروٹوکول کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
اپنے دورے کے دوران مریم نوازشریف نے شہریوں سے اشیائے خورونوش سے متعلق بھی دریافت کیا، انہوں نے اشیائے ضروریہ، سبزیوں ، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور صارفین سے کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا، اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی جاری رہے گی۔
Discussion about this post