بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی, ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا، واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا، میڈیاکو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا گی، قبل ازیں پولیس نے میڈیا کو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں ، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں، دوسری جانب گزشتہ روز ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Discussion about this post