لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹرنے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیاک، تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا۔
یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ اور دیگر سے متعلق 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی تھیں۔
Discussion about this post