نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، قومی اسمبلی کل قائد ایوان یعنی وزیراعظم پاکستان کا انتخاب کرے گی۔ وزیراعظم کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے شہباز شریف اور اپوزیشن کی طرف سے عمر ایوب امیدوار ہونگے، ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 4 مارچ کو ہو گی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے انتخاب سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، ذرائع نے بتایاکہ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے۔
Discussion about this post