Categories
پاکستان

الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس، فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر فوادچودھری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالتی حکم کے بعد فواد چودھری کو

بغیر کپڑا ڈالے عدالت پہنچایاگیا،عدالت نے فوادچودھری کی ہتھکڑی کھولنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے سماعت کی ،فوادچودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ بتایا گیاہے کہ ساڑھے 11 بجے دبئی کے حکمران آ رہے ہیں ، پولیس کے مطابق سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کیاگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ شاید رات کوفوادچودھری کا میڈیکل ہوگیا ہے،ابھی میڈیکل رپورٹ آئی نہیں، رپورٹ بھی آجاتی ہے، عدالت نے نائب کورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کب پیش کرے گی؟ ابھی پتہ کرکے بتائیں۔ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ فوادچودھری کو دوپہر3 بجے اسلام آباد کچہری پیش کیا جائے گا۔

Categories
شوبز

کرن جوہر میری فلم کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں” فرح خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رکے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارو پروڈوسر فرح خان نےاپنے ساتھی دوست اور پروڈیوسر کرن جوہر کے فیشن سینس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ “کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراونڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ بھارتی کوریوگرافرفرح خان نے دبئی میں ایک نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،

جہاں انہوں نے میڈیا سے کرن جوہر سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر کو ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔” انہوں نے کہا کہ “میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ خیال رہے کہ بھارتی دونوں ہدایتکاروں میں نوک جھوک اور دوستی کافی عرصے سے چلتی آرہی ہے، فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم “کل ہو نا ہو” میں بھی نظر آئی تھیں۔فرح خان رواں برس کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور کوریوگرافی کام کر رہی ہیں۔” راکی اور رانی کی پریم کہانی” رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو جائے گی۔

Categories
شوبز

مشہور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی نےعلیٰحدگی اختیار کر لی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے معروف یوٹیوبر شام ادریس نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر

سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں”۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ” اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں”۔ یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی ۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں ۔شام اور فروگی کی2 بیٹیاں ہیں۔ فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ بھی شیئر کیاتھا ۔

Categories
پاکستان

شیخ رشید کو بڑی خوشخبری مل گئی ! ہائیکورٹ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا

روالپنڈی(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو فوری طور پرکھولنے کا حکم دے دیا ہے ،عدالت نے واضح موقف پیش نا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کی۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں

لال حویلی کو سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا تھا ۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ لال حویلی کو نہیں بلکہ اس سے ملحقہ 7اراضی یونٹس کو سیل کیا گیا ، جس پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اس لیے جھوٹ نہیں بولیں گے ، ادارے کی جانب سے لال حویلی کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرواضح موقف پیش نا کرنے پر عدالت نے ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے لال حویلی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے حویلی سے متصل سات اراضی یونٹس کا معاملہ متروکہ وقف املاک کو بھیجو ادیا اور حکم دیا کہ ادارہ فریقین کو سن کر 15روز میں فیصلہ سنائے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

رات کو سونے کیلئے سب سے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟ ماہرین نے جواب دے دیا

لندن(ویب ڈیسک) ہم سب جانتے ہیں کہ بہتر نیند ہماری ذہنی و جسمانی صحت کے لیے کس قدر ناگزیر ہوتی ہے اور بہتر نیند کے لیے مناسب وقت پر سونا لازمی ہوتا ہے۔ ہر شخص کے لیے سونے کا بہترین وقت الگ ہوتا ہے اور اکثر لوگ اپنے اس بہترین وقت سے لاعلم ہوتے ہیں۔

اب ایک ماہر نے نیند کے اس بہترین وقت کو پہچاننے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ماہرین نیند کے بہترین وقت کو ’سلیپ ونڈو‘ (Sleep Window)کا نام دیتے ہیں اور تمام لوگوں کی سلیپ ونڈو رات ساڑھے 9سے ساڑھے 11کے درمیان ہوتی ہے۔ جو شخص اپنی سلیپ ونڈو میں سو جاتا ہے اس کی نیند معیاری ہوتی ہے۔ کینڈوش کیئر نامی فرم سے وابستہ ماہر کلوئے اینگس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی سلیپ ونڈو کو پہچاننے کے لیے رات ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 11بجے کے درمیان مختلف اوقات میں سو کر تجربہ کرنا چاہیے۔اس دورانیے میں آپ جس وقت بھی سوئیں، اس کے بعد 8گھنٹے کی نیند لیں اور اپنی نیند کے معیار کا جائزہ لیتے رہیں۔ کلوئے اینگس کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے جس وقت پر آپ کو سب سے بہتر نیند آئے اور آپ صبح ہشاش بشاش بیدار ہوں، وہ آپ کی سلیپ ونڈو ہو گی اور آئندہ اس سلیپ ونڈو میں سونا معمول بنا لیں۔اس کے علاوہ نیند کو بہترین بنانے کے لیے کیفین کا استعمال کم کریں، رات کو دیر سے کوئی چیز مت کھائیں۔رات کو سونے سے قبل موبائل فون یا کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال مت کریں۔

Categories
پاکستان

آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف مشن کے مابین 31 جنوری سے 9 فروری تک مذاکرات ہوں گے ،آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا،

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی ،آئی ایم ایف وفد توانائی شعبے میں گردشی قرض کی صورتحال کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ کا جائزہ لے گا۔

Categories
پاکستان

کوہاٹ ڈیم سے مزید 13بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

کوہاٹ(ویب ڈیسک) کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں کشی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 30ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز تاندہ ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈو ب گئی تھی جس پردرجنوں افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں

جس کے دوران 15افراد کو بچایا لیا گیا تھا تاہم کشی میں سوار زیادہ تر افراد ڈوب گئے تھے ۔ ڈیم میں غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Categories
پاکستان

بیوروکریٹس اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لیا جائےگا،500ارب روپے کی بچت کا پلان تیار،رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری اخراجات میں کمی کا پلان تیار کرلیا ہےکمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بیوروکریٹ اور ججز سے ایک ایک پلاٹ واپس لے کر نیلام کرنے کی سفارش

کی گئی ہے، وزارتوں کے اخراجات میں 15فیصد کٹوتی اور تمام غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے وزراءاور اراکین اسمبلی کی مراعات میں کمی کی جائے ۔ کمیٹی نے سرکاری شعبوں کی خریداری پر پابندی اور پنشن ریفارمز پر عمل کی بھی سفارش کی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات اٹھانے سے قومی خزانے کو 500ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Categories
انٹرنیشنل

” مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجر ہیں” مارک زکر برگ کا میٹا سے مزید ملازمین کی برطرفی کا اشارہ

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حالیہ داخلی میٹنگ میں مزید برطرفیوں کے امکان کا اشارہ دے دیا۔ کمپنی کی جانب سے 11 ہزار سے زائد ملازمتوں میں کمی کے مہینوں بعد یہ خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس میں مسٹر زکربرگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ ‘منیجنگ مینیجرز’ کے

مخالف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو مینیجرز بڑی ٹیمیں بناتے ہیں انہیں معاوضہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جو آخر کار انجینئرز اور نان انجینئرز کو کوڈنگ میں مدد فراہم کریں گے۔ مارک زکر برگ کا کہنا تھا ” مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایک ایسا انتظامی ڈھانچہ چاہتے ہیں جس میں مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجرز ہوں۔” پچھلے مہینے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے تبصروں کے ساتھ دیکھے جانے پر چھانٹی کا امکان اور بھی مضبوط نظر آیا۔ کرس کاکس نے کمپنی کے مواصلاتی پلیٹ فارم، ورک پلیس پر تنظیمی ڈھانچے کے ممکنہ ‘موٹا ہونے’ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Categories
کھیل

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے ؟ شاہد آفریدی کا سوال

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے ؟ ملک میں ایسے کوچ ہیں جو ٹیم کو اچھے انداز میں لیڈ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی کوچز کے حوالے سے تاثر ہے کہ وہ سیاست میں پڑ جاتے ہیں لیکن ایسے کرکٹر بھی ہیں جو اس کو بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں

ان کے خیال میں کرکٹ سے سیاست کو الگ کرکے مضبوط اور بڑے فیصلے کریں گے تو ملکی کرکٹ آگے بڑھے گی۔ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جب وہ چیف سلیکٹر تھے تو انہیں ٹیم میں کوئی تگڑا گروپ نظر نہیں آیا البتہ کپتان کی پسند و نا پسند ہوتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں بھی پسند نا پسند ہوتی رہی، میری کپتانی میں بھی پسند و ناپسند کا سلسلہ رہتا تھا لیکن پسند میرٹ پر ہونی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بحثیت چیف سلیکٹر اپنا کام ذمہ داری سے کیا، چیف سلیکٹر کی کرسی بڑی مضبوط اور پاور فل ہے، یہاں جو بھی آئے اس کو بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔

Categories
پاکستان

سعودی عرب میں جنرل ساحر شمشاد کا اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی. سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈکوارٹر پہنچنے

پر اسلامی عسکری اتحاد کے قائم مقام جنرل سیکرٹری جنرل محمد المغیدی اور اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد کا بھرپور استقبال کیا. اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا. جنرل ساحر شمشاد کو فکری، ابلاغی دہشتگردی کی فنڈنگ اورعسکری شعبوں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اسلامی اتحاد کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا. جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف رکن مسلم ملکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں. انہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے تازہ صورتحال اور اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں پر نظر رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا. جنرل ساحر شمشاد نے دہشتگردی کے انسداد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جو اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹرکا میزبان ہے ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے.

Categories
پاکستان

جیسے اعمال ہوں گے ویسے حکمران ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیسے اعمال ہوں گے ویسے حکمران ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، بد امنی کا شکار ہوگئے، مہنگائی ہوگئی، حکومت ناکام ہوگئی، ہم اپ اعمال پر توجہ نہیں کرتے، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

کہا ہے کہ قرآن سے دوری ہے پھر بری معیشت پر کیوں روتے ہو؟ جیسے اعمال ہوں گے ویسے حکمران ہوں گے۔اسلام آباد میں وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام تلاوت کلام پاک کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللّٰہ تعالی کی نافرمانی پر معاشی خرابی بھی ہوگی خوف بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، بد امنی کا شکار ہوگئے، مہنگائی ہوگئی، حکومت ناکام ہوگئی، ہم اپنے اعمال پر توجہ نہیں کرتے، جیسے اعمال ہوں گے ویسے حکمران ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی نسبت سے عظیم الشان اجتماع ہوا ہے، قرآن پاک پر عمل کرکے انسانیت اوپر جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ تنقید مدارس پر ہوتی ہے، کہتے ہیں بچوں کو ضائع کر رہے ہیں، مغرب اور امریکا دینی مدرسوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ان کے خواب پورے نہیں ہونے دیں گے۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ڈگریاں لے کر روزگار کیلئے پھر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ فاصلے کس نے پیدا کیے؟ فاصلہ پیدا کرنے کا اختیار کس کو ہے؟ حکومت میں رہیں نہ رہیں قران و سُنت کیلئے کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اتنا تنگ نظر ہے، غیض و غضب میں آکر قران پاک کو جلاتے ہیں، ہم ہر حال میں مغرب کا مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا آپ نصاب کو تقسیم کریں؟ ہم آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم نے کچھ مدرسے دیے اُن کا کیا حال کیا؟ کیا آج بھی ہم آپ پر اعتبار کریں؟ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے مولوی صاحب بڑا تنگ نظر ہے، ہم ساری آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں، آپ ہمارا انکار کرتے ہیں ہم آپ کو مانتے ہیں، آپ تنگ نظر ہیں ہم نہیں۔

Categories
پاکستان

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہے، ذمہ داروں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی۔ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے کل پشاور ہائی کورٹ

میں درخواست دائر کریں گے۔ لاہور میں اسیر رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے، خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کیلئے کل پشاور ہائیکورٹ پیٹیشن دائر کی جائے گی۔ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی، 33 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال فواد چوہدری کی گرفتاری کا نوٹس لیں، رہنماوں نے صدر مملکت سے گورنر خیبرپختوںخوا کے بیان کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Categories
پاکستان

ڈالر کا بھاؤکیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، سٹیٹ بینک کی وضاحت

کراچی(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، ملکی برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بیشتر ممالک شرح سود بڑھا کر پاکستانی مصنوعات کی طلب کم کر رہے ہیں۔ مارچ 2022 میں

امریکی شرح سود 0.25 فیصد تھی جو اب 4.5 فیصد ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح ترقی یافتہ ممالک میں بھی زیادہ ہے، پاکستانی برآمدات عالمی کساد بازاری، مہنگائی، کوویڈ کے بعد سپلائی کے مسائل اور سیلاب سے متاثر ہوئیں، قدرے مستحکم شرح سود برآمدات کم ہونے کا سبب نہیں۔ مرکزی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں۔ ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئیں۔ ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی نے اخراجات بڑھائے اور ترسیلات کم ہو گئیں۔ کوویڈ کے بعد پاکستان آنے والے اپنے ساتھ نقد ڈالرز لا رہے ہیں۔ برآمدات اور ترسیلات میں کمی کے کئی اسباب ہیں، صرف شرح تبادلہ وجہ نہیں۔

Categories
پاکستان

مریم نواز کے بعد رانا ثناء اللہ بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔

Categories
پاکستان

فراڈیوں نے فضا علی کے کانسرٹ کے نام پر لوگوں کو لوٹ لیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ فضا علی اور گلوکار ساحر علی بگا کے کانسرٹ کے نام پر فراڈیوں نے عوام کو چونا لگا دیا۔ فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اطلاع دی کہ ناصرف مداحوں بلکہ ان کے اور ساحر علی بگا کے ساتھ ‘پیزمین’ نامی کمپنی نے فراڈ کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ 28 جنوری کو انہیں اور

ساحر کو ایک کانسرٹ کے لیے مدعو کیا گیا جو کہ بہاولپور کے نور محل میں ہونا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کانسرٹ کے لیے ساحر اور فضا کا نام استعمال کر کے ایڈوانس میں ٹکٹس فروخت کیے گئے لیکن دونوں کو کانسرٹ کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے یہ بتایا کہ انہیں بہاولپور کب آنا ہے اور کیسے آنا ہے۔ فضا نے بتایا کہ ہمارے نام پر کانسرٹ کے ٹکٹس فرو خت کرنے کے بعد کمپنی نے ان سے رابطہ منقطع کر دیا اور نہ ہی فون اٹھایا جا رہا ہے، جب کہ کسی اجنبی نمبر سے فون کرنے پر وہ فون اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے، فضا نے ٹکٹس خریدنے والوں سے درخواست کی کہ کسی طرح اپنے پیسے ریفنڈ کروا لیں۔

Categories
پاکستان

مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، پرویز الٰہی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال

اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کو انتقامی کارروائیوںس فرصت نہیں ،امن وامان کی صورتحال تباہ، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا،انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔

Categories
پاکستان

فواد چوہدری پر تشدد ہوا ، اہلیہ حبا چوہدری نے الزام لگا کر چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر تشدد اور دہشت گردوں کی طرح عدالت پیشی پر سوموٹو ایکشن لیا جائے۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، فواد چوہدری

پر تشدد اور حکومت کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر سوموٹو ایکشن لیں، انہوں نے حکومتی انتقامی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو عدالتی ہدایت کے باوجود ان کی بیٹیوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔ حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت کے دوران فاضل جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ بخشی خانے میں فواد چوہدری کی بیٹیوں سے ملاقات کروائی جائے مگر پولیس نے عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 4 سالہ اور 6 سالہ کم سن بیٹیوں سے ملنے نہیں دیا۔

Categories
پاکستان

“پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کو پہلے ہی قیمتیں بڑھنے کا بتادیا گیا تھا” حامد میر نے اوگرا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اینکر پرسن حامد میر نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حامد میر نے ایک خبر کا عکس شیئر کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوچکی ہے

اور لوگ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ سے پٹرول بھروانے کیلئے پٹرول پمپوں پر پہنچ چکے ہیں جب کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں حامد میر نے کہا “اوگرا نے پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے والا ہے لیکن میڈیا پر جھوٹ بول دیا کہ پٹرول مہنگا نہیں ہو گا، اوگرا ناصرف کرپٹ بلکہ ایک جھوٹ بولنے والا ادارہ ہے جس کے احتساب کی ضرورت ہے۔” خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل 35، 35 روپے مہنگے کیے گئے جس کے بعد پٹرو ل 249روپے 80 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔ کیروسین آئل 189 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 187روپے فی لیٹر ہو گیا ۔

Categories
اسپیشل سٹوریز شوبز

وہ 3افیئرز ۔۔۔جن کی وجہ سے تبو نے اب تک شادی نہیں کی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تبو کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ پچھلی 3دہائیوں سے بالی ووڈ اور مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں ایسا کوئی جیون ساتھی نہیں ملا جس کے دل پر وہ حقیقی طور پر راج کر سکیں۔ بالی ووڈ میں اسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن ان کے افیئرز بہت مشہور ہوئے ،

تبو کا شمار بھی انہی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ تبو کی زندگی کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی زندگی میں بہت سے لوگ ان کو ڈیٹ کرنے آئے اور وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ رشتے میں رہیں لیکن وہ زندگی بھر پیار کے لیے ترستی رہیں۔ تبو زندگی کی 51بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔تبو کی لو سٹوریز کا ذکر کیا جائے تو ان کی زندگی میں آنے والے پہلے اداکار کا نام سنجے کپور تھا۔ دونوں نے فلم ‘پریم’ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔سنجے کپور اور تبو کا یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جلد ہی دونوں الگ ہو گئے۔ سنجے کپور کے بعد تبو کا نام مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا ۔ ساجد نے تبو سے اس وقت ڈیٹنگ شروع کی جب وہ اپنی اہلیہ دیویا بھارتی کے جانے سے صدمے میں مبتلا تھے۔ تبو اور ساجد دونوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلقات کو چھپائے رکھا ، جب ان کے افیئر کی خبریں منظر عام پر آئیں تو کچھ دنوں بعد دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر لی اور دونوں کے درمیان بریک اپ ہو گیا۔ ساجد سے بریک اپ کے بعد ساؤتھ کے تجربہ کار اداکار ناگارجن تبو کی زندگی میں آئے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ تبو کا ناگارجن کے ساتھ 10 سال سے زیادہ کا معاشقہ چلا ،ناگارجن پہلے سے

ہی شادی شدہ تھے۔ ناگارجن کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے تبو نے خود کو ناگارجن سے دور کر لیا۔ تبو ان دنوں اپنی فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں تبو اور اجے دیوگن فلم ‘دریشیم 2’ کے بعد ایک بار پھر سکرین پر نظر آنے والے ہیں۔