وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکج دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے رمضان پیکج کےحوالےسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیئے ہم ان کو بھی پیکج دے رہے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکچ ملے گا، اگر کسی جگہ بیسن یا کسی چیز میں مسئلہ نظر آتا ہے تو اسے چیک کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، رمضان پیکج مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ہدایت کرتی ہوں لاہور میں کسی بھی جگہ کوڑاکرکٹ نظر نہیں آئے، ، ایک ماہ میں مجھے پورا پنجاب صاف چاہیے، مریم نواز تمام اضلاع کا سرپرائزوزٹ کروں گی، میں خود جا کر لاہور کی گلی گلی محلہ محلہ جا کر چیک کروں گی، انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کےانتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Discussion about this post