محکمہ صحت نے مختلف امراض کے پھیلاو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔، محکمہ صحت کے مطابق خسرہ ، کھانسی ، ہیضہ ، نگلیریا کیسز بڑھ سکتے ہیں ۔ ڈینگی بخار کے کیسز بھی رواں ماہ بڑھ سکتے ہی، اس ھوالے سے فیلڈ ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت نے فیلڈ افسران کو مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ متعدی امراض کے پھیلا کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ بروقت تشخیص اور رپورٹنگ یقینی بنائی جائے ، علاج کا بندوبست کیا جائے۔
ڈائریکٹر سی ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ۔ حالیہ سیزن میں خسرہ، کھانسی ، نگلیریا ، کالرہ کیسز بڑھ سکتے ہیں ۔حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال میں بھی وبائی امراض کی روک تھام کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
Discussion about this post