You are here
Home > Uncategorized > بےگھر افراد کیلئے شانداراقدام،پنجاب حکومت نے فوری کتنے ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

بےگھر افراد کیلئے شانداراقدام،پنجاب حکومت نے فوری کتنے ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کا عمل مکمل ہو گیا -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھر وں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے -حکومت پنجاب

نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر کے سنگ میل عبور کر لیا- 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بناکر وعدہ پورا کریں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے -چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی- نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت 2 ہزارعام شہریوں کو اور 2ہزار صوبائی ، وفاقی حکومت اور ایل ڈی اے ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گی-50ہزار ماہانہ سے کم تنخواہ والے ملازمین اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرسکیں گی-پہلے فیز میں 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیا پاکستان اپارٹمنٹس گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوسکیں گی-


Top