You are here
Home > Uncategorized > کیا واقعی PDMنے عمران حکومت گرانے کے لیے آرمی چیف سے مدد مانگی ؟ کہانی کھل گئی

کیا واقعی PDMنے عمران حکومت گرانے کے لیے آرمی چیف سے مدد مانگی ؟ کہانی کھل گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لیگی رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈٰ ایم کی جانب سے آرمی چیف سے یہ مطالبہ نہیں کیا گیا کہ حکومت کو گرا دیں، ہم عوامی طاقت کی مدد سے موجودہ حکومت کو گرائیں گے، قانون نافذ کرنیووالے اداروں کے ملازمین کو چاہیئے کہ موجودہ حکومت کی خاطر اپنی ملازمتوں کو داغدار نہ کریں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات سے انکا خوف واضح ہونا شروع ہو گیا ہے، ادارے اس وقت اپوزیشن سے نہیں بلکہ جو حکومت اس وقت کارکردگی نہیں دکھا پارہی اس چیز سے ناراض ہیں، عمران خان کی نااہلی کا ملبہ اس وقت اداروں پر پڑ رہا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد تک اضافہ کرے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 35 سال تک مارشل لاء کی حکومت رہی ، انہی ادوار میں ذوالفقار بھٹو، نواز شریف اور بے نظیر جیسے حکمران پیدا ہوئے جنہوں نے جمہوریت کے لیے علم بغاوت بُلند کیے رکھا ۔ مران خان اس وقت کلین بولڈ ہوچکے ہیں بس وہ ضدی بچے کی طرح ضد کر کے بیٹھ گئے ہیں اور کریز چھوڑنے سے انکاری ہیں


Top