You are here
Home > Uncategorized > پیپلز پارٹی نے بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پیپلز پارٹی نے بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کا 8 دسمبر کو لاہور میں اجلاس، بڑا بریک تھرو متوقع، پیپلز پارٹی کا بھی پاکستانی سیاست کو سرپرائز دینے کا فیصلہ۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کا لاہور میں اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، اس اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مستعفی ہونے کا فیصؒہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے بھی استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، سارے استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جمع کرائے جائیں گے.

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ NA90سے منتخب ہونے والے لیگی رہنماء ھامد حمید نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی ثمر عباس نے لیگی ایم این اے حامد حمید کا استعفیٰ شیئر کیا، ساتھ ہی ثمر عباس کی جانب سے خبر دی گئی کہ ن لیگ کے تمام اراکین 8 دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کو بھجوا دیں گے، پہلا استعفیٰ دینے کا قدم حامد حمید کی جانب سے اُٹھایا گیا جبکہ مزید استعفوں کا انتظار کیا جائے۔


Top