You are here
Home > Uncategorized > سندھ پولیس نے کس اہم ترین شخصیت کے خلاف محاذ کھڑا کردیا؟ جانیے

سندھ پولیس نے کس اہم ترین شخصیت کے خلاف محاذ کھڑا کردیا؟ جانیے

کراچی(ویب ڈیسک) اینٹی ٹیرارزم کی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ملزم حماد صدیقی اور حسن قادری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سندھ پولیس کے افسر نے اشتہاری ملزم حماد صدیقی کو تختہ دار کی سزا دلوانے کا عندیہ دےد یا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی ٹیرارزم کی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں درج کیا گیا ہے بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزمان حماد صدیقی اور حسن قادری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کیا جائے اور دونوں ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتار کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔


Top