You are here
Home > Uncategorized > بریکنگ نیوز: بھارت میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبنگ کارروائی ڈال دی

بریکنگ نیوز: بھارت میں 11 پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبنگ کارروائی ڈال دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار وانکوانی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں 11پاکستانیوں کی موت کے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا. دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران رمیش کمار نے وزیر خارجہ کو مذکورہ

واقعے پر پاکستان میں ہندو برادری میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا بیان میں کہا گیا کہ انہوں متاثرہ خاندان کے سربراہ کی بیٹی شریمیتی مکھی نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی ہے، جس میں انہوں نے آر ایس ایس اور بے جے پی کو واقعے میں ملوث ہونے پر نامزد کردیا ہے.خیال رہے کہ رواں برس 9 اگست کو بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کے مردہ جسم ایک کھیت سے ملی تھی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ متاثرہ خاندان پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت گیا تھا اور بھیل برادری سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کا صرف ایک فرد بچ گیا تھا. دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رمیش کمار نے وزیرخارجہ کو بتایا کہ مکھی نے بتایا ان کے والد، والدہ اوردیگر اہل خانہ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان کی جاسوسی اور پاکستان مخالف بیان دینے سے انکار پر مارا گیا‘شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ کو بتایا کہ پاکستان نے اس معاملے کو اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینلز کے ذریعے بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے.انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے متاثرہ خاندان کے بچ جانے والے فرد تک رسائی، ایف آئی آر کی نقل اور ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کرنے اور پوسٹ مارٹم کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا. وزیرخارجہ نے رمیش کمار کو یقین دلایا کہ اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور متاثرہ خاندان پاکستانی تھا اور حکومت کو اپنے شہریوں کی موت سے متعلق حالات سے مکمل طور پر معلوم ہونا چاہیے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان معلومات تک بلاتاخیر رسائی کے لیے حکومت پر زور ڈالتا رہے گا اور معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے نتائج سے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا جائے.رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ ہندو برادری واقعے کے خلاف اور بھارتی حکومت کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکامی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی


Top