You are here
Home > Uncategorized > ترجمان کے انکشاف نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

ترجمان کے انکشاف نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکس سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جاری کردہ تفصیلات درست نہیں۔ترجمان نے کہا کہ آصف زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپےانکم ٹیکس اداکیا۔ترجمان کے مطابق آصف زرداری

نے زرعی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپےٹیکس دیا۔ترجمان کے مطابق اس طرح 2018 میں آصف زرداری کے ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس ادا کیا۔


Top