You are here
Home > Uncategorized > بریکنگ نیوز: ملزم وقار الحسن تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش،

بریکنگ نیوز: ملزم وقار الحسن تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش،

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے بد فعلی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے خود پولیس کو گرفتاری دیدی۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجر پورہ کے قریب خاتون سے بد فعلی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خاتون سے بد فعلی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔ ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے بد فعلی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس اس کا فون استعمال کرتا تھا، وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عابد کے ساتھ کبھی کوئی واردات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس ملزم عابد سے رابطے میں تھا، عباس نے میرے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا لیکن وہ جلد ہی اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے وقار الحسن نے کہا کہ اس کا سالہ عباس مرکزی ملزم عابد کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا اور وہ مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام عنی نے گزشتہ روز موٹر وے بد فعلی کیس میں ملوث دو ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔ گذشتہ روز اعلیٰ سطح کی پریس کانفرنس میں ملزم وقار کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ ملزم وقار قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ کا رہنے والا ہے۔


Top