عمران خان کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ شیخ رشید لاوارث نعش ہیں جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عجیب سیاسی منظر ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں، آصف علی زرداری پر تنقید سے شیخ رشید

کی روزی روٹی چلتی ہے ، نیب ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کا وسیلہ اقتدار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے ریلوے کو بھی لولا لنگڑا کردیا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب ریلوے کے مزدوروں کے ہاتھ اور شیخ رشید کا گریبان ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شیخ صاحب!کورونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے،جھوٹ سے توبہ کرلیں ،شیخ صاحب!کورونا کے بعد اللہ اللہ کریں حمزہ شہبازشریف،شہبازشریف نہیں ۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ،ہیلی کاپٹر ،23 خفیہ اکاﺅنٹس، فارن فنڈنگ ہیں ،شیخ صاحب !کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی ہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ کرپشن کاسنجیدہ ترین کیس 2 سال میں 13 ہزار ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟۔