بریکنگ نیوز: تبدیلی سرکار اِن ٹربل۔۔!!

پشاور (ویب ڈیسک) تبدیلی سرکار اِن ٹربل۔ پاکستان تحریک انصاف کے دبنگ رہنما نیب کے شکجے میں آگئے، خبر نے آتے ہی حکمران جماعت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب پشاور نے پی ٹی آئی ایم این اے علی خان جدون کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی علی جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،علی جدون کے والد سابق وزیر امان اللہ جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے علی جدون کے اہلخانہ کا بھی اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا،نیب کی جانب سے ڈی سی ایبٹ آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب پشاور علی خان جدون کے خلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہاہے،ایم این اے علی خان جدون کی رہائشی، کمرشل اور زرعی پراپرٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔