”دل دل پاکستان، جان جان پاکستان۔۔۔!!!” ارطغرل غازی پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں ؟ پی ٹی وی پر انٹرویو ، مداحوں کو خوش کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عید کے پہلے روز ’ارطغرل‘کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو پی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی


پر نشر کیا جائے گا۔ انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔انہوں نے اٹرویو کے دوران دل دل پاکستان، جان جان پاکستان کا نعرہ لگا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔دوسری جانب عید کے موقع پرارطغرل کے ”ترگت” نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، چنگیز کسکن ”ترگت الپ” نجی ٹی وی چینل کے شو میں وسیم بادامی اور شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، عید الاضحیٰ کے ایک خصوصی پروگرام جس کے میزبان مشہور ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہوں گے اس میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز کسکن کو بطور مہمان ویڈیو کال پر مدعو کیا گیا ہے،ترک اداکار نے اس بات کی تصدیق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام کے حوالے سے کافی پرجوش تھے۔خیال رہے کہ ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” پاکستان میں اس وقت انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد اس ڈرامے کو دیکھ رہی ہے، “ارطغرل غازی” ڈرامہ سلطنت عثمانیہ سے متعلق ہے، اس ڈرامے سے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو ہمارے اسلامی ہیروز سے روشناس کروانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ڈرامہ سیریل کے اردو میں نشر ہونے کے بعد ہی اس میں اداکاری کرنے والے ترک اداکاروں کیلئے پاکستانی عوام کے دلوں میں بہت زیادہ محبت اور پسندیدگی پیدا ہوگئی ۔ جسے دیکھتے ہوئے اس ڈرامہ میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انجین التان اور حلیمہ سلطان بننے والی ایسرا بلجیک سمیت بہت سے اداکاروں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ نے پی ٹی وی پر نشر ہونے سے لے کر اب تک پاکستان بھر میں شائقین میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے، پاکستان کا شائد کوئی بھی گھر ایسا نہیں ہوگا جس میں ارطغرل غازی کو دیکھا نہ گیا ہو۔