بڑے لوگ ہیں تحفہ ذرا ہٹ کے ہونا چاہیے ۔۔۔ سینٹ میں سیگریٹ کے ڈبے کس نے تقسیم کیے اور ان پر لکھی تحریر کا مطلب کیا تھا؟ شرمناک تفصیلات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کے مونوگرام کے ساتھ چھپے نئے سگریٹ پیکٹس سامنے آگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی ممنوع ہونے کے باوجود متعلقہ کمپنی کے نام کی بجائے ‘سینیٹ ہاؤس’ کے نام سے سگریٹ کے پیکٹ تقسیم کردیے گئے ، یہ پیکٹس سینیٹر دلاور خان نے ارکان سینیٹ کو


تحفے میں دیے تاہم سینٹ کے مونوگرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس تقسیم ہونے پر متعدد سینٹرز نے برہمی کا اظہار کیا۔ڈان نیوز کے مطابق ارکان سینیٹ نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا اور کہا کہ کیا سینیٹ کے نام کے ساتھ سگریٹ کا برینڈ متعارف کرانا قانونی ہے؟ سینیٹ کے مونوگرام کو سگریٹ کے ڈبے پر چھاپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں، لیکن اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں کسی کو تحفہ دیا ہے تو یہ اس کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک سگریٹ کا ڈبہ نہیں ملا نہ ہی میں سگریٹ نوشی کرتا ہوں، لیکن ممکن ہے کہ تحفہ میرے گھر بھی آجائے۔پورٹ کے مطابق سینیٹر دلاور خان نے معاملے پر موقف دینے سے اجتناب کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹیر دلاور خان کی مردان میں سگریٹ کی فیکٹری ہے۔ خان نے معاملے پر موقف دینے سے اجتناب کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹیر دلاور خان کی مردان میں سگریٹ کی فیکٹری ہے۔