طیارہ حادثہ !! قومی ائیرلائن نے جاں بحق ہونے والے افراد ی تدفین کیلئے فی کس کتنے روپے دینے کا اعلان کردیا؟ خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے

اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ ترجمان نےکہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پرواز کو پیش آنےوالےحادثےکے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو حادثے کے واقعے پر سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ نے رن وےکی انسپیکشن رپورٹ تیارکرلی ہے۔ انسپیکشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان نےطیارے کو لینڈ کرانے کی دو بار کوشش کی، رن وےپراترنےکی کوشش کے دوران طیارےلینڈنگ گیئرزبندتھے، کپتان نے لینڈنگ کے وقت اے ٹی سی کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع نہیں دی۔ ،ذرائع کے مطابق طیارےکےبائیں انجن نےرن وےپر4500فٹ آگےجاکرٹچ کیا جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا، رن وےپر6ہزارسے7ہزارفٹ پردونوں انجن کے نشانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا طیارےکےبیلی نےرن وےکوٹچ نہیں کیاکپتان نےدوبارہ ٹیک آف کرلیا ، کراچی ایئرپورٹ کارن وے9ہزارسے10ہزار فٹ لمباہے، دوبارہ طیارہ ٹیک آف ہونے کے بعد لینڈنگ کی کوشش میں گر کر آبادی میں تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔