27فروری آنے سے قبل پاک فضائیہ کا بھارت کو بڑا سرپرائز۔۔۔ بڑا پول کھول کر دنیا کی نظر میں ذلیل کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاک فضائیہ نے 27فروری آنے سے قبل دنیا کے سامنے ایسے حقائق رکھ دئیے کہ بھارتی جھوٹ کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ۔پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21کے میزائل نمائش کے لیے پیش کر کے 27فروری2019کے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دئیے ۔نمائش میں ابھی نندن کے طیارے مگ


21کے میزائل آر 73اور آر77دکھائے گئے ۔واضح رہے بھارت کی جانب سے 26فروری 2019کو بالا کوٹ میں جھوٹا آپریشن کیا گیا اور بھارتی طیاروں نے جنگل میں پے لوڈ پھینکا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوری طورپر بیان دیا تھا کہ ہم جلد ہی سرپرائز دیں گے اور چوبیس گھنٹے کے اندر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ اس دوران بوکھلاہٹ سے بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر خود ہی گرا دیا تھا ۔