پی ایس ایل قریب اور دبئی کی حسینہ کے شاداب خان پر الزامات کی بارش۔۔۔پاکستانی کرکٹ بورڈ نے حیران پریشان اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان منفی خبروں کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔ نجی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے اسٹار کرکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

شاداب خان حساس معاملے پرردعمل کے لئے دستیاب نہ ہوسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق، کے بعد شاداب خان کے حالیہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔پی سی بی نے کرکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف روزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔شاداب خان اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ کے کیمپ میں شرکت کررہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر سے بھی ان کے کپتان شاداب خان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی لیکن میڈیا منیجر نے فون سننے کے بعد ردعمل دینے سے گریز کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نےورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران منیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا اگر منیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سکتا تھا۔