اسلام میں خواتین کوتمام حقوق دیئےگئے، آئین کےمنافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسلام آباد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہےہیں، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لیے خواتین کی بیداری ضروری ہے، آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس نے کہا کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی شخصیت خاتون تھی، ہمارے آئین میں بھی اللہ کی حاکمیت کا ذکر ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کا ذکر 35 مرتبہ آیا ہے جب کہ بائبل میں تو کئی بار آیا ہے، اسلام میں خواتین کو حقوق دے کر یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے۔
Discussion about this post