بھارت کی یونیورسٹی ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کے بعد طلبہ سے امتحان لینا بھول گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں رانی درگاوتی نامی یونیورسٹی نے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس فرسٹ سمسٹر کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 مارچ کو امتحان ہونا تھا جو نہیں ہو پایا، رانی درگاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ طلبہ کے ساتھ ملاقات کے بعد فوری طور پر نیا شیڈول جاری کریں، طلبہ نے اس انوکھے کارنامے کے خلاف آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
14 فروری سے 13 مارچ کے درمیان ہونے والے ایم ایس سی کے پہلے سمسٹر کے امتحانات میں تقریباً دس طلبہ نے شرکت کرنا تھی تاہم 5 مارچ کو ہونے والا ’کمپیوٹر آرگنائزیشن اینڈ اسمبلی لینگویج‘ کا امتحان منعقد نہیں کیا گیا، حکام کے مطابق منگل والے دن جب طلبہ یونیورسٹی پہنچے تو انہیں پتا چلا کہ آج کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، یہ سن کر وہ حیران و پریشان تھے، طلبہ کے ساتھ ملاقات میں وائس چانسلر راجیش ورما نے بتایا کہ لاپرواہی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی، کنٹرولر نے بتایا کہ پرچہ ملتوی کر دیا گیا مگر اس بارے میں طلبہ کو مطلع کرنا بھول گئے تھے۔
Discussion about this post