پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سویپ کے بعد اب قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے، ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا جس میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلئے مختلف ڈرلز کیں۔
قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے لیکن ٹی 20 میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔
Discussion about this post