سعودی عرب میں مقیم محمد عمر فاروق نامی پاکستانی نے بگ لاٹری ٹکٹ کی لائیو قرعہ اندازی کے دوران نئی کار جیت لی، عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد عمر فاروق اپنی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ کافی عرصے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے کے باعث متحدہ عرب امارات آتے جاتے رہتے ہیں، اسی دوران محمد عمر فاروق نے متحدہ عرب امارات سے ’ ڈریم کار‘ نامی لاٹری خریدی تھی اور خوش قسمتی سے قرعہ اندازی میں ان کی ایس یو وی کار نکل آئی جس کی مالیت 3 لاکھ درہم ہے جو پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 23 لاکھ اور 15 ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔
محمد عمر فاروق نے بتایا کہ وہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دو تین سال سے یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں اور اس سال قسمت مجھ پر مہربان ثابت ہوئی، میں یہ کار بیچ کر کوئی کام کروں گا اور آئندہ بھی لاٹری خریدتا رہوں گا۔
Discussion about this post