مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آ گیا، اتحادی جماعتوں نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق سید محسن رضا نقوی سینیٹر کے آزاد امیدوار ہوں گے، حکومتی اتحاد کی جانب سے بھی محسن رضا نقوی کو مکمل سپورٹ حاصل ہو گی، ن لیگ ، پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے محسن نقوی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔
محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہیں، سینیٹر کی نشست جیتنے کی صورت میں انہیں وفاق میں وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
Discussion about this post