وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی کی کاردکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا اجلاس وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں توانائی شعبے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ کو فوری جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، وزیر توانائی نے انسانی وسائل کے خلا کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Discussion about this post