نومنتخب پنجاب حکومت کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ اراکین سے حلف لی، پنجاب حکومت کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی خدمات نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے،،،عوام کی دل سے خدمت کریں گے، میں دوسروں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں۔
سرکاری طور پر پنجاب کے وزراء کے محکموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق مریم اورنگزیب سینئیر وزیر ہوں گی، انہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، جنگلات اور ماحولیات کے محکمے دئیے گئے ہیں جبکہ مجتبی شجاع کو خزانہ، کاظم پیرزادہ آبپاشی، عظمی بخاری اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نزیرپرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق سپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی زراعت، خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق، رامیش اروڑہ اقلیتی امور، فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق بلدیات، سہیل بھرت مواصلات، چوہدری شافع حسین بزنس اینڈ انڈسٹری، شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔۔
Discussion about this post