Categories
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں،عمران خان نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسیحی برادری کے احتجاج اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد جلسے کا مقام سی ٹی آئی سے تبدیل کرتے ہوئے وی آئی پی گراونڈ کر دیا گیاہے، بلااجازت جلسہ کرنے پر پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں عثمان ڈار سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا،

صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب عمران خان خود بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان کر دیاہے، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکومت نےکبھی انکا کوئی جلسہ،دھرنا یا ریلی وغیرہ نہیں روکی کیونکہ ہم جمہوریت سےمخلص ہیں۔ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنےتمام لوگوں کو ہدایات دے رہا ہوں کہ باہرنکلیں اور بعدازنمازِعشاءاپنےشہروں/علاقوں میں اس فسطائی امپورٹڈحکومت کیخلاف احتجاج کریں۔ ‘‘عمران خان کا مزید کا کہناتھا کہ ’’جب بھی اقتدار ملتاہے،SCپر چڑھائی،ماڈل ٹاؤن میں قتلِ عام،ججوں کورشوت دینےاورنواز شریف کیجانب سےخودکوامیر المؤمنین قراردیےجانےجیسی حرکتیں کرتےہیں۔اپوزیشن میں جمہوریت کامنفی استعمال،حکومت میں جمہوری اقدارکا جنازہ نکالتےہیں۔مگرلوگ اب ان کیخلاف کھڑےہوچکے ہیں۔‘‘ سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نےہماری قیادت اورکارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیاوہ اشتعال انگیزضرورہےمگرغیرمتوقع ہرگزنہیں۔ ضمانت پررہامجرموں کےاس ٹولے اورلندن میں مقیم ان کےعدالت سےسزا یافتہ قائدنےہمیشہ اپنےمخالفین کیخلاف فسطائی حربےاستعمال کئےہیں۔ادھر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سیالکوٹ میں صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان کوفوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے۔ سید نیر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے آئینی ہتھیار سےاس سےنجات حاصل کی گئی اور عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔ خیال رہے وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 70ْ0 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرلی، جنہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے قبل ملک بھر سے گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں زیادہ پی ٹی آئی کے کچھ سرکردہ رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیں۔

Categories
پاکستان

17مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

روالپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 17اور 18مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے،

آصف علی زرداری نے نون لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں ، جس وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر منی لانڈرنگ پر فرد جرم آج عائد ہونے تھی اسے طاقت اور بہانے کے زور پر ملتوی کیا جائے ، 4 دن کی لندن یاترا پاکستان مسلم لیگ (ن)سے مزید غلط فیصلے کرائے گی اور اسے مزید پھنسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی،ٹویٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے ، آئندہ آنے والے 15دن سیاست میں بہت اہم ہونگے ، اگر 15مئی فیصل آباد اور 20مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔دوسری خبر کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کارکنان جہاں بھی ہیں بڑی تعداد میں سیالکوٹ پہنچیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنےکےپر امن وقانونی حق سےنہیں روکا جاسکتا۔

زلفی بخاری نے ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنبیہ کی عوامی ردعمل کو قابو کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سےزورزبردستی حالات خرابی کاباعث بن سکتی ہے۔ یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔