Categories
شوبز

امپورٹڈ حکومت نامنظور، امپورٹڈ اشیا پر پابندی عائد، فیصل قریشی کا دلچسپ ردعمل

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے گزشتہ روز تمام لگژری آئٹمز پر پابندی عائد کردی ہے، یہ اعلان ہوتے ہی حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں ،عوام اور نامور شخصیات نے اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے۔ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے،

اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے درآمدی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کے بعد حکومت کے لیے ایک دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ فیصل قریشی نے انسٹااسٹوری پر ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اور جو امپورٹڈ مال بین ہو نا چاہیئے ، وہ نہیں کیا۔

Categories
شوبز

پاکستان میں پابندی کا شکار فلم کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی،دو اہم ایوراڑ لے اُڑی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم ’جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر‘ نے برطانوی ایشین فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں، رپورٹ کے مطابق 90 کی دہائی کے لاہور کے سب سے بدنام زمانہ سیریل کلر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں پابندی کے باوجود یوکے فلم فیسٹیول میں

بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ مل گیا۔ یاسر حسین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ کرائم تھرلر کے مصنف اور ہدایت کار ابو علیحہ کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر فلم جاوید اقبال کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اتوار کی رات ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پھر ایشین یوکے فلم فیسٹول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایت کار کا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس فلم کو ملنے والے پہلے ایوارڈز ہیں اور اسے دنیا کے ہر معتبر فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فیسٹول میں فلم میں جاوید اقبال کا کردار ادا کرنے والے اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’آٹھ سال قبل ایک شخص میرے پاس آیا، میں ان کا نام بھول گیا ہوں۔ وہ میرے پاس ایک سکرپٹ لے کر آئے جس کا نام جاوید اقبال تھا اور وہ ایک ڈاکیومنٹری ڈرامہ بنانا چاہتے تھے اور میں نے اس کے لیے ہامی بھر لی۔‘ اداکار کا کہنا تھا کہ ’پھر وہ غائب ہوگئے۔ ’پھر دو، تین سال بعد ایک اور پروڈیوسر جاوید اقبال کے سکرپٹ کے ساتھ آئے اور وہ اس پر ایک ویب سیریز بنانا چاہتے تھے۔ میں نے پھر ہامی بھرلی اور پھر وہ بھی غائب ہو گئے۔‘ یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’پھر تیسری مرتبہ ابوعلیحہ میرے پاس ایک بہترین سکرپٹ کے ساتھ آئے۔ میں نے ہامی بھری اور ہم نے یہ فلم کرلی۔ پاکستانی سیریل کلر پر بننے والی فلم میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے اور وہ بھی اس فلم کی کامیابی پر خوش ہیں،

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جہاں اس فلم کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اب تک صرف چند ہزار لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے کیونکہ اس فلم کی ریلیز کے لیے پاکستانی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے اور اسے بس یوکے ایشین فلم فیسٹول میں افتتاحی تقریب کی فلم کے طور پر چلایا گیا ہے۔‘ یاد رہے کہ اس فلم کو رواں سال جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس کی ریلیز سے صرف دو دن پہلے ہی پنجاب کی حکومت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد فلم کی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور کے رہائشی جاوید اقبال کا نام 100 بچوں کے سفاک قاتل کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اس وقت کے اخبارات اور جاوید اقبال کے اپنے اعترافی بیان کے مطابق اس نے 1998 اور 1999 کے دوران تقریباً 100 بچوں سے زیادتی کرنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Categories
پاکستان

ون ڈش کا مطلب ون ڈش، پابندی ورنہ کڑی سزا،حمزہ شہباز نے سخت حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی پر

قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔ خیال رہے کہ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے جبکہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، اس لیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شادیوں پر ون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم۔ لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں

ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت کی۔