Categories
شوبز

جنگل میں آگ میں نے نہیں بلکہ۔۔۔معروف ٹک ٹاکر ڈولی سامنے آ گئیں ، ویڈیو بیان جاری کر دیا

مسترد کر دیا ہے۔ ڈولی اور اِن کی ٹیم پر جنگل میں مبینہ آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر مقدمہ درج ہے، مقدمے کے متن کے مطابق آگ لگنے کی جگہ نیشنل پارک کا علاقہ ہے جبکہ اس پر ڈولی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔ وہ اپنی گزشتہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والے مقام پر موجود ہیں۔ڈولی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، ا±ن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی نے ثبوت کے طور پر پاس کھڑے شخص سے بھی آگ لگانے کی حقیقت بتانے کو کہا ہے۔ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور ا±ن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔شہری کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاو¿ں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں ڈولی سانپوں کا نام س±ن کر ڈر کر وہاں سے بھاگتے ہوئے شہری کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

Categories
Uncategorized

الیکشن کمیشن ان ایکشن ،ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو پر علی حیدر گیلانی، ، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کیس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ علی حیدرگیلانی، ایم این اے فہیم خان اورکیپٹن (ر) جمیل پرکرپٹ پریکٹس ثابت ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کیس سے کوئی لنک نہ ملنے پر کیس خارج کردیا گیا۔ واضح ر ہےکہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جب کہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔