Categories
Uncategorized

کچھ کرنے کا جنون! نوجوان نے دستاویزی فلم کیلئے کارٹون میں دیکھی شارک آبدوز بناڈالی

فرانس(ویب ڈیسک) شارک پر نئی دستاویزی فلم بنانے کے لیے فرانسیسی نوجوان نے کارٹون میں دیکھے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دے ڈالا۔ شارک کے ساتھ پنجرے میں غوطہ لگانے کے لیے انتہائی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن انکی عکس بندی کی کوشش کرنا بنیادی طور پر کسی خودکشی سے کم نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی

رپورٹ کے مطابق سمندر کے ماہر فیبین کوسٹیو نے شارک کی ایک نئی دستاویزی فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا اور ٹنٹن کارٹون سے متاثر ہوکر (شارک آبدوز) بنانے کا ارادہ کیا۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں بتایا کہ یہ ایک اچھا آئیڈیا تھا جبکہ شارکوں کے حقیقی رویوں کی آج تک عکس بندی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شارک کا رویہ ان کا مشاہدہ کرنے کیلئے عام طور پر پنجرے کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے انکے فطری رویے کی نمائندگی نہیں ہوپاتی۔ فیبین نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کا ارادہ کیا اور واقعی ایک خوفناک آبدوز ڈیزائن کی جس کا نام اس نے ٹرائے رکھا، انہوں نے اسکے پیٹ کے اندر، مکمل ڈائیونگ گیئر میں نقل و حرکت کرنے اور سمندر میں شارک کے درمیان رہنے کے قابل تھی۔ ٹرائے کے اندر شارکوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے خفیہ کیمرے جبکہ ایک لائیو مانیٹر بھی نصب تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیم کو جو فوٹیج ملی اس نے پہلی بار دنیا کو دکھایا کہ گریٹ وائٹ شارک کا رویہ ایسا نہیں تھا جیسا آج تک دکھایا گیا ہے۔ ٹرائے کی کامیابی کے باوجود اس کی تخلیق پر 200,000 یورو جبکہ 14 فٹ لمبی فائبر گلاس شارک کے اندر حیرت انگیز طور پائلٹ موجود تھا۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

سوشل میڈیا پر شہرت کی بھوک! نوجوان خوبصورت لڑکی بن گیا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہری نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کےلیے پلاسٹک سرجریز کے ذریعے کورین لڑکی کا روپ دھار لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے خود کو کورین لڑکی کے روپ میں ڈھالنے کےلیے

اب تک نو مرتبہ پلاسٹک سرجری کروا چکا ہے۔ برطانوی شخص 2014 سے اب تک چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے کےلیے دو لاکھ تیس ہزار پاؤنڈز خرچ کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 32 سالہ آئل لندن نے ٹک ٹاک پر کورین لڑکی کی حیثیت سے پذیرائی اور شہرت کے بعد اپنے چہرے اور جسم کے خدوخال میں مزید نسوانی تبدیلیاں کروائیں۔ آئل لندن کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کا دیوانہ ہوں اور روزانہ 8 گھنٹے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیوز بنانے میں صرف کرتا ہوں، یہ میری یومیہ زندگی کا حصّہ ہے۔ برطانوی شہری نے کہا کہ اپنی اس عادت کے باعث میں اپنے دوست کھو چکا ہوں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ، میری ماں اور بہن بھی مجھ سے دور ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں جہاں 8 اپریل کو ان کے چہرے کی نویں پلاسٹک سرجری کی گئی۔