اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں وزیراطلاعات ہوتا تو مریم نواز جیسی ہدایات ملتیں تو وزارت کو ٹھوکر مار دیتا۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر
وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مریم اورنگزیب کوئی غیرت کا مظاہرہ کرتی ہیں یا نہیں۔ ایک بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیزتماشا لگا ہوا ہے حمزہ شہباز کےپاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کیسےحمزہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھا جائے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیاپنجاب میں کوئی حکومت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں اس وقت شدیدانتظامی بحران ہے قانون کہتاہے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں تومتبادل ممبران خودبخود نوٹیفائی ہوجائیں گے ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف ممبران کونوٹیفائی نہیں کررہا سپریم کورٹ فیصلےکےبعدحمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہو گیا ہے۔یاد رہےمسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔ موجودہ حکومت میں کوئی بھی عہدہ نہ ہونے کے باوجود وزارت اطلاعات مریم نواز کے کنٹرول میں ہے، جس کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا میں حکومتی اشتہارات کی بندر بانٹ میں مریم نواز کا پہلے بھی اہم کردار رہا ہے۔ مریم نواز کی اس آڈیو لیک میں کسی شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟ نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں، میں نہیں جانتی ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں۔ مریم نواز کا میں مزید کہنا تھا کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی