Categories
پاکستان

سندھ سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکیوں کو بری خبر،عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس میں پولیس کی پیشرفت رپورٹ مسترد کرتے ہوئے لڑکی کو ہرصورت پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس نے دعا زہرہ کیس کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ دعا زہرہ

کیس کے ساتھ اس کیس کو سنیں گے، آئی جی سے کہہ دیں کہ لڑکیاں پیش نہ کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہی یہ ہے، ہمارے پاس آئی جی کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔ عدالت نے کہاکہ آئی جی بننے کے لیے اور بہت ہیں، پولیس ہمارے ساتھ مذاق کر رہی ہے کیا ہم نہیں جانتے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو پیر کو 11 بجے طلب کرلیا جب کہ عدالت نے دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت اسی روز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھی دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی میں معاونت کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ہر صورت آئی جی سندھ کے خلاف براہ راست کارروائی ہوگی، اب بہت ہوگیا، آئی جی کو خود جواب دینا ہوگا۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 30 مئی کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آئی جی سندھ، ایس ایس پی ایسٹ، دعا زہرہ کے والدین اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پولیس نے لڑکی کی بازیابی سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظفر آباد کی لوکیشن ٹریس ہوئی مگر کل تمام نمبرز بند ہوگئے، سگنلز بالاکوٹ میں لوکیٹ ہوئے۔ آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا بچی کو کے پی کے منتقل کردیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ لڑکی کو یہاں لانا پڑے گا ، یہیں کیس کا فیصلہ ہوگا۔ عدالت نے دعا زہرہ کو 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام

ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تمام صوبوں کی پولیس کو ہدایات جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کی پولیس کو دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کامران فضل نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی مزید نہیں بتا سکتا تاہم ایسا کوئی سراغ نہیں ملا کہ اس میں منظم گروہ ملوث ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو لڑکی کے ساتھ ہیں ان کو معلوم ہوجاتا ہےکہ ہم پہنچ گئے تو وہ نکل جاتے ہیں، کوشش کررہے ہیں بچی جلد بازیاب ہو جائے۔

Categories
پاکستان

کیا محبت کرنے یا شادی کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے؟ 95 سالہ شخص نے اپنی پہلی جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا

لندن(ویب ڈیسک) کیا محبت کرنے یا شادی کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے؟ معاشرتی اصولوں کے مطابق شاید ہاں لیکن ایک 95 سالہ برطانوی شہری نےان تمام اصولوں کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95 سالہ جولین موئل نے 23 سال قبل پہلی بار 84 سالہ ویلیری ولیمز سے کارڈف کے ایک چرچ میں ملاقات کی۔

اُس وقت اُن دونوں نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ وہ زندگی کے کسی موڑ پر جاکر شادی کرلیں گے۔ رپورٹس کے مطابق جولین موئل نے فروری میں ویلری ولیمز کو پرپوز کیا اور دونوں نے 19 مئی کو شادی کر لی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی اسی چرچ میں ہوئی جس میں وہ پہلی بار ملے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شادی کے موقع پر عمر کے اس موڑ پر جیون ساتھی ملنے پر دونوں کافی خوش دکھائی دیے اور باقی زندگی ساتھ رہنے کا عزم کیا۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب کلوری بیپٹسٹ چرچ میں منعقد کی گئی جس میں تقریباً 40 دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق جولین موئل 1954 میں آسٹریلیا سے برطانیہ ہجرت کی تھی اور وہ 1970 اور 1982 کے درمیان ویلش نیشنل اوپیرا میں بحیثیت موسیقار کام کرتے تھے۔دوسری خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسی شادی کا چرچہ ہے جس میں دُلہن دُلہا سے دو چار سال نہیں بلکہ پورے 55 سال بڑی ہے۔ دُلہا سے عمر میں تقریباً تین گنا بڑی اس دُلہن کا تعلق پولینڈ سے ہے جو پاکستانی نوجوان کی محبت میں ساری مشکلات کوپس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان چلی آئی ہے اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ان دنوں ہنسی خوشی زندگی گزاررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں 28 سالہ نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون بابرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے بابرا سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی، اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں پائی جاتی۔

Categories
شوبز

ملائکہ کا اپنے پیار سے شادی کا فیصلہ ،شادی کب اور کہاں ہو گی،کون کون شریک ہو گا ؟؟سب پتہ چل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔ طلاق لینے کے بعد 2019 میں ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن دونوں کو سردیوں کا موسم پسند ہے اس لیے انہوں نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں تاریخ طے کرنے اور دوستوں کے درمیان شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارجن اور ملائکہ کی شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی ‘مقدس’ ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

Categories
Uncategorized

شادی والے دن بھی پارٹی میں مصروف دلہا کو دلہن کا بڑا جھٹکا، دوسرے شخص سے شادی کر ڈالی

راجھستان(ویب ڈیسک) باراتیوں اور دلہے کے نشے میں دھت ہونے پر دلہن کے اہلخانہ اور دلہن نے شور شرابہ کیا اور بعدازاں دلہن نے بارات کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گھر والوں نے دلہن کی شادی دوسرے شخص سے کروادی۔ واقعے کے ایک روز بعد دلہا والے دلہن کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچے۔

دلہن کے فریق نے دعویٰ کیا کہ دلہا اور اس کے اہل خانہ شادی کے دن بھی لاپرواہ رہے اور یہ رویہ مستقبل میں بھی جاری رہتا۔ بعدازاں پولیس سے مشاورت کے بعد دونوں فریقوں نے شادی کی منسوخی کی وجہ خاندانی مسائل بتانے کا فیصلہ کیا اور معاملہ حل ہوگیا۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

دلہا دلہن نے شادی کی یادگار تصاویر بنوانے کیلئے خود کو آگ لگالی،شوق یا بے وقوفی؟؟ فیصلہ آپ کا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے بڑا دن سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ اس کی نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے اس کی شادی کا دن بےحد یادگار اور خوبصورت ہو۔ تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسے جوڑے کے بارے میں بتانے والے ہیں جس نے

اپنی شادی کو کچھ اس طرح یادگار بنایا کہ ہر دیکھنے والا حیرت میں پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جوڑے نے شادی کے لیے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا اور شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اور منفرد بنانے کے لئے خود کو آگ لگا لی۔ دلہا اور دلہن نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس پر آگ بھڑکائی اور پھر خوب ساری تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور وائرل ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو ایسے حیرت انگیز اسٹنٹس کرنے کی خوب پریکٹس ہے۔ جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنایا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے چلتی ہوئی آرہی ہے جبکہ دلہا کے تھری پیس سوٹ پر بھی آگ ہوئی ہے۔ اس جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہورہی ہے جس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکےہیں۔

Categories
پاکستان

ایک کے بعد ایک شادی ناکام،عامر لیاقت دلبرداشتہ ،ملک چھوڑنے سے قبل اپنے بچوں کے لیے جذباتی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے سے قبل اپنے بیٹے اور بیٹی کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر بیٹے احمد اور بیٹی دعا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان

کرتے ہوئے بیٹے اور بیٹی کومشورہ بھی دیا۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ میرے بچو اب تم بڑے ہو گئے ہو، دعا لمز سے پڑھ کر ایک شاندار مقام حاصل کرے گی اور احمد تم ایک بڑے انجینئر بنو گے، تمہارا باپ بے قصور تھا لیکن تم نہ پہلے سمجھے اور نہ اب سمجھو گے اور اس کی وجہ بدترین سوشل میڈیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ جہاں اگر آپ اپنا اصلی روپ رکھتے ہیں تو بغیر کسی رکاوٹ کے آپ کو شیطان کہہ کر پکارا جاتا ہے اور اگر آپ ایک مصنوعی اخلاقیات لے کر آتے ہیں تو منافق کہلاتے ہیں۔ عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دعا! آپ میری عزت کریں یا نہ کریں، آپ کے سابقہ اسکول کے استاد نے مجھے آپ کی کلاس میں “ڈیڈ مین” کہا اور آپ نے خاموشی اختیار کی یا پھر وقتاً فوقتاً اپنے باپ کو برا بھلا کہا لیکن میں آپ سے ہمیشہ محبت کروں گا۔” رکن قومی اسمبلی میں اپنی پوسٹ میں اپنے بچوں سے مزید کہا کہ’ میں تم دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر اپنی ماں کی عزت کرنا نہ چھوڑنا اور جب بھی اسے ضرورت ہو ان (ماں) کا خیال رکھنا، یہ بھی واضح کر دوں کہ میں نے اسے طلاق نہیں دی تھی اور کہا تھا کہ یہ صرف ایک غلط فہمی پر مبنی کہانی ہے، وہ اب بھی میری بیوی ہے “عامر” کا لفظ اپنے نام سے ہٹانا بشریٰ کا انتخاب تھا۔ وہ ایک بہترین کردار، پرہیزگار اور مثالی علم کی مالک ہے، وہ ایک عظیم ماں ہے لیکن بدقسمتی سے بدترین بیوی ہے، لوگ نہیں جانتے کہ 20 سال کے بعد کیوں میں نے دوسری بیوی کا انتخاب کیا، یہ ہمارا نازک ذاتی معاملہ ہے اور میں آپ کی والدہ سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دوں گا کہ کوئی میرے خاندان کی پرائیویسی پر حملہ کرے۔ عامر لیاقت نے بتایا کہ ’مجھ پر کچھ قرض ہیں ان کو جلد ادا کروں گا،
ابھی میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں، ملک چھوڑ جاؤں گا لیکن میں آپ دونوں سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا۔

Categories
پاکستان

میری شادی کا گھر والوں کو پہلے سے علم تھا،”دعا ذہرا”کے وڈیو بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا،پنجاب اور سندھ کی پولیس پر بھی بڑے الزام لگا دیے

لاہور(ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور جا کر ظہیر احمد سے نکاح کرنے والی دعا زہرہ نے اپنی اور شوہر کی جان خطرے میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنی ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہےکہ مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے ، میں کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی تھی، میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا،

ملک کا قانون مجھےاجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔ دعا زہرہ کے مطابق میں نے عدالت میں اپنے شوہر کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا تھا اس کے باوجود سندھ اور پنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے اور غیر قانونی طور پر ہمیں ڈھونڈ رہی ہے ، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغواء کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے لہٰذا ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔ دعا کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا اور میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک خط والدین کے نام چھوڑ کر آئی تھی جس میں بتادیا تھا کہ میں گھر سے کیوں جارہی ہوں ، میں کراچی نہیں جاؤں گی ، میں اپنے سسرال میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دی جائے۔ دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے سسرال والوں کو گینگ کہنے کی خبریں سب جھوٹ ہیں یہ لوگ انتہائی شریف لوگ ہیں اور میرے والدین سے بھی زیادہ اچھے ہیں ۔ واضح رہے کہ دعا زہرہ کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے ، دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو دعا زہرہ کو بازیاب کرانےکا حکم دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر لڑکی کے شوہر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

Categories
پاکستان

پرینکا چوپڑا کے بعد ایک اورصف اول کی ایکٹر کا اپنے سے آدھی عمر کے لڑکے سے شادی کا فیصلہ شادی کب اور کہاں ہوگی پتہ چل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپورگزشتہ کئی سالوں سے قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی ‘مقدس’ ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ اگر ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک ساتھ مستقبل میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ رشتہ میرے لیے مقدس اور اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے۔ ملائکہ نے کہا کہ میں اور ارجن چیزوں پر بہت بحث کرتے ہیں۔ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

Categories
شوبز

ماضی کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی دوبارہ شادی کرنے کی ٹھان لی۔لڑکا کون ہے؟؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشمہ نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجر کو اپنا جیون ساتھی چنا تھا بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی،

اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیے۔ ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی اچھا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

شادی میں تاخیر اللہ کی مرضی یا کچھ اور!!! لڑکیوں کی شادی میں بے وجہ رکاوٹیں اور معاشرے کے المناک پہلو

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی آبادی میں عورتوں اور مردوں کی شرح میں واضح فرق موجود ہے خواتین کی تعداد 51 فی صد ہے جب کہ مردوں کی تعداد 49 فی صد ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرد تعداد میں کم ہیں- یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں ہر دوسرے گھر میں رشتے کے انتظار میں ایسی پڑھی لکھی لڑکیاں بیٹھی نظر آتی ہیں جن کی عمریں 30 سال سے تجاوز کر رہی ہوتی ہیں-

 

اس وقت پاکستان میں ایک سروے کے مطابق لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کی عمر میں واضح اضافہ دیکھنے میںیں آرہا ہے ماضی میں جب اٹھارہ سے 23 سال کی عمر لڑکی کے لیے شادی کی اوسط عمر تھی اور لڑکوں کے لیے یہ عمر 20 سے 26 سال تک تھی اب تبدیل ہو کر عورتوں میں 23 سے 30 سال جب کہ مردوں میں 30 سے 40 سال تک جا پہنچی ہے- شادی میں تاخیر کے اسباب: عام طور پر شادی میں تاخیر لڑکی کے والدین کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہوتا ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بچی کو مناسب عمر میں بر مل جائے- ماضی میں والدین سولہ سترہ سال کی عمر کی شادی کر دیا کرتے تھے مگر اب کچھ حالات میں تبدیلی کے سبب ایسا نہیں ہو پا رہا ہے جن کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہیں- تعلیم مکمل کروانا: میں تو اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بناؤں گی تب تک میری بیٹی کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے اور رشتہ لے کر نہ آئے۔ یہ جملہ اکثر انٹر میں پڑھنے والی بیٹیوں کے منہ سے آپ سب نے بھی سنا ہوگا انٹر میں پڑھنے والی لڑکی سترہ اٹھارہ سال کی ہوتی ہے جو کہ رشتے کے لیے مناسب عمر ہوتی ہے اور ایک دو سال تک شادی کر دی جاتی ہے- مگر بد قسمتی سے ہم نے یہ سوچ لیا ہے کہ شادی کے بعد دوسری ذمہ داریوں کے سبب ہماری بیٹی تعلیم جاری نہیں رکھ پائے گی- اس وجہ سے والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچی کی تعلیم کی تکمیل شادی سے قبل کر لیں جس میں پانچ سے چھ سال لگ جاتے ہیں اور اس کے بعد جب 26 سال کی عمر کی لڑکی کے لیے رشتے ڈھونڈنے شروع کیے جاتے ہیں تو گلہ ہوتا ہےکہ رشتے نہیں آتے ہیں- خوب سے خوب تر کی تلاش: بڑے بوڑھے ماضی میں کہا کرتے تھے کہ لڑکی کے رشتے کے انتخاب میں لڑکے کی شریف النفسی اور اس کے روزگار کو دیکھنا چاہیے- مگر آج کل کے دور میں اس کے ساتھ ساتھ لڑکے کی شکل اس کا اسٹیٹس اس کی تعلیم اس کی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہ بھی دیکھی جاتی ہے- ایک رشتے کو اس لیے ٹھکرا دیا جاتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دوسرا اس سے بہتر ہو اور اس طرح سے بار بار رشتے ٹھکرانے کے سبب ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب لوگ ان کی بیٹی کو ٹھکرانا شروع کر دیتے ہیں-

 

جہیز جوڑنے کی کوشش: اگرچہ یہ دعویٰ تو سب ہی کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمیں جہیز نہیں چاہیے مگر اس کےباوجود ہر انسان کے ذہن میں ایک کیلکولیٹر چل رہا ہوتا ہے کہ لڑکی کیا کیا ساتھ میں لے کر آئے گی- یہی وجہ ہے کہ سفید پوش لوگ اچھے رشتوں کے حصول کے لیے بچی کی پیدائش کے بعد سے ہی جہیز جوڑنا شروع کر دیتے ہیں- تاہم آج کل کی مہنگائی کے دور میں جب کہ کمانے والا صرف ایک ہی ہو تو اتنی بچت ہی نہیں ہو سکتی ہے کہ جہیز بنایا جا سکے- اس وجہ سے اکثر گھرانوں میں لڑکیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوکری بھی کرنے پر مجبور ہوتی ہیں تاکہ اپنے جہیز کے لیے کچھ نہ کچھ جوڑ سکیں اور اس طرح سے جہیز تو جمع ہو جاتا ہے مگر شادی کی عمر گزر جاتی ہے-سرکاری نوکری: عام طور پر جو لڑکیاں اپنی قابلیت یا کسی بھی سبب سے سرکاری نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ جاتی ہے- ان کو ایسے لڑکے کی تلاش ہوتی ہے جو کہ ان سے زيادہ کماتا ہو اور ان کی دوسری ڈیمانڈز پر بھی پورا ہوتا ہو اور ایسے لڑکے کی تلاش میں شادی کی عمر کٹ جاتی ہے اور لڑکی اپنی باقی زندگی اسی سرکاری نوکری کے ساتھ گزارنے پر مجبور ہو جاتی ہیں- میری زندگی میری مرضی: ماضی میں شادی بیاہ کے فیصلہ خصوصاً لڑکیوں کے معاملے میں گھر کے بڑے مناسب وقت پر کر لیتے تھے جن کو لڑکیاں بخوشی تسلیم بھی کر لیتی تھیں اور وقت یہ ثابت بھی کر دیتا تھا کہ یہ فیصلہ درست ہوتا تھا- مگر اب جب خواتین میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی ہیں وہیں پر لڑکیوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ میری زندگی میری مرضی اور اس وجہ سے اپنی زںدگی اور جیون ساتھی کا فیصلہ بھی وہ خود کریں گی-یہی وجہ ہے کہ جن گھرانوں میں بیٹیوں کو بے جا آزادی دی جاتی ہے ان گھرانوں میں لڑکیوں کی شادیوں کے مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں- یاد رکھیں!: شادی ایک شرعی فریضہ ہے اور اس کے لیے نہ تو کسی ڈگری کی قید ہے اور نہ ہی کسی نوکری کی شرط اس کی جگہ پر ہمارے مذہب کے مطابق شادی کے لیے عمر کی قید ضرور ہے کہ بالغ ہوتے ہی‎ جلد از جلد والدین کو اپنی اولاد کی شادی کر دینی چاہیے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

2 ہزار میٹر کی بلندی پر چڑھ کر شادی کی فوٹو گرافی کرنیوالا یہ جوڑا کون ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) آج کل شادی کے لیے ہر کوئی اچھے سے اچھا انتظام کرواتا ہے ،منفرد انٹری یا پھر خوبصورت سی جگہوں پر جا کر فوٹو شوٹس کروانا لیکن اب ایک ایسی شادی کی تصاویر وائرل ہو رگئی ہیں جس میں دولہا اور دلہن کٹپنا صحرا کے پہاڑوں پر چڑھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔ اس ہندو جوڑے نے اپنی شادی اسکردو کے برفیلے صحراؤں میں کی اور  شادی کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر احمد صمد ضیاء نے کی جبکہ تمام تر ڈیکوریشن میرا ڈور ویڈینگ نامی ویڈنگ پلانر نے کی۔ دولہا اور دلہن نے شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی انٹری کے لیے خوبصورت سی دعا لکھی۔ کٹپنا صحرا جس کے برفیلے پہاڑوں پر چڑھ کر اس جوڑے نے تصاویر کھنچوائی اس کی بلندی تقریباً 2 ہزار سے 2880 میٹر بلند ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کی منفرد تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ہر کوئی انہیں دعائیں بھی دے رہا ہے۔