Categories
پاکستان

شہباز شریف کا قوم سے پہلا خطاب،عوام پر ریلیف کی برسات۔ملک کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کے غریب ترین گھرانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ کے فوری ریلیف کا اعلان کردیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس ذمہ داری کیلئے قوم نے مجھے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، میں اپنے قائد نوازشریف اور

اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کیا،شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے ان کی فوری جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے عوام کی آواز پر لبیک کہا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، ایسی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی جو چار سال میں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا،ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی، ہماری سیاست کے ریشوں میں نفرت کا زہر بھر دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ’ایک شخص نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازش کی کہانی گڑھی، امریکا میں ہمارے سفیر نے بھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دو مرتبہ سازش کی کہانی کو مسترد کیا، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا کسی ایک کی ضد سے نہیں۔’انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان نمایاں ترقی کررہا تھا، اس شخص کی ہٹ دھرمی اور دھرنے سے چین سے معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا ہم نے نہیں، عوام کو مہنگائی کی چکی میں آپ نے پیسا ہم نے نہیں، ملک کو تاریخ کے بدترین قرض کے نیچے دفن کردیا،سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی۔’انہوں نے مزید کہا کہ ’ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے آپ کے دور میں ہوئے، میری خدمات عوام کے سامنے ہیں، ہمارے سامنے صرف اور صرف ایک مقصد ہے، ہم مشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں، ہر وہ کام کریں گے جس سے ملکی ترقی تیزی سے ہوسکے۔‘

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے حکومت نے سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی، ڈالر 2018 میں 115 پر چھوڑ کرکے گئے تھے، سابق حکومت کے پونے چارسال میں ڈالر189 تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن یہ فیصلہ کیوں کیا یہ آپ کے سامنے لانا ضروری ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے ناگزیر تھا، اس نہج پر پاکستان کو گزشتہ حکومت نے پہنچایا۔ پاکستان اور عوام کو معاشی بحران میں سابق حکومت نے پھنسایا،شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں، اس سبسڈی کی قومی خزانے میں کوئی گنجائش موجود نہیں تھی۔ ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کرنا قومی فرض جانا کیوں کہ یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے ناگزیر تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم غریب عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے ماہانہ کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جس کےتحت فوری طور پر پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ افراد پر مشتمل ہیں، یہ ریلیف اس کے علاوہ ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں پہلے ہی ان خاندانوں کو دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ پاکستان بھر میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے۔شہباز شریف نے مزید کہاکہ خارجہ محاذ پر بھی مشکلات بڑھائی گئیں، دوست ممالک کو ناراض کردیا گیا،اب ہم نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو ختم کرے، بھارت 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبوں سے مل کر نیشنل ایکشن پلان کی ازسرنو تشکیل شروع کردی ہے، پونے چار سال میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی چھِین لی گئی، سیاسی مخالفین کو سخت ترین سزاؤں سے گزارا گیا، پاکستان میں صحافت کیلئے بدترین حالات پر سابق وزیراعظم کو آمروں میں شمار کیا گیا، ہم نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کوئی قوم اندرونی خلفشار پر قابو پائے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، پونے چار سال قبل میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی جسے حقارت سے نظرانداز کیا گیا، میثاق معیشت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کررہا ہوں،مشکلات بے پناہ ہیں اور راستہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے، ہمارا بھروسہ اللہ کی ذات پر ہے، اللہ خلوص نیت سے کام کرنے والوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا،ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، میں اور میری کابینہ آپ کے سامنے جواب دہ ہیں۔

Categories
پاکستان

مسجد نبوی واقعہ کا کیس،تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے درخواستوں کو یکجا کرکے سنا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ کل کے بعد جو حالات ہیں راستوں کی بندش اور دھرنے کے باعث رہنما پیش نہیں ہوسکے۔ دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا سندھ میں درج کیس تو کچھ اور تھا، اس پر وکیل نے بتایا کہ حلیم عادل کی سندھ والے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست 6 جون کو مقرر ہے لیکن آج ان کا بھی سعودی عرب واقعہ میں ملوث ہونے کا کیس ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل اور حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ کل جو ہوا اس سے عدالت کا سیاسی جماعتوں پر اعتماد ٹوٹا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب سب سے پہلے آپ کو سننا چاہتے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے سپریم کورٹ کا گزشتہ روز کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا، عدالت میں عمران خان کے گزشتہ روز کا خطاب بھی چلایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا ممکن ہے کہ عمران خان کو غلط بتایا گیا ہو، سپریم کورٹ نے آئینی حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ جگہ جگہ آگ لگائی گئی، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلسل شیلنگ کی۔

Categories
پاکستان

عوام کو بڑا ریلیف دیا جا ئے صحت، تعلیم، زرا عت، صنعت کے بجٹ میں 200فیصد اضافہ کیا جائے،بڑے فورم نے آواز اٹھا دی

لاہور(ویب ڈیسک) مختلف طبقہ ہا ئے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیا ت نے بجٹ 2022-2023پر روزنا مہ” پا کستا ن” کے مو با ئل فورم میں اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آئندہ ما لی سال کا بجٹ ٹیکس فری اور عوا می توقعات کے عین مطا بق ہو نا چا ہیے بجٹ میں

عوام کو بڑا ریلیف دیا جا ئے صحت، تعلیم، زرا عت، صنعت کے بجٹ میں 200فیصد اضافہ کیا جا ئے سرکا ری ملا زمین ہیلتھ پرو فیشنلز کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں کو ئی نیا ٹیکس نہ لگا یا جا ئے۔بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ترجما ن نہیں ہو نا چاہیے اگر ایسا ہوا تو بجٹ مسترد کر یں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے بجٹ میں کم از کم200 فیصد اضافہ کرے،میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہیلتھ کو بجٹ میں پہلی ترجیح رکھا جائے، ہیلتھ پروفیشنل کے الاؤنسز اور تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ لائے گی، الفاظ کا گورکھ دھندا نہیں ہونا چاہیے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آنے والا بجٹ ٹیکس فری ہو گا عوام کو ہر شعبے میں سبسڈی دی جائے گی بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر بوجھ ڈالا گیا تو بجٹ مسترد کر دیں گے۔ خواتین جماعت اسلامی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی کا کہنا ہے کہ آنیوالے بجٹ میں لوکل انڈسٹری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے روزنامہ” پاکستان” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں اس بجٹ میں لوکل انڈسٹری اور زراعت کو فوکس کر نا چا ہیے ۔فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرر آف پا کستان کے صدر عرفا ن اقبا ل شیخ، صدر انجمن تا جرا ن خا لد پرویز ملک، مرچنٹ ایسو سی ایشن کے صدر عارف گجر نے کہا کہ حکومت تا جر دوست بجٹ پیش کرے،ٹیکسز میں چھوٹ دی جا ئے،مقا می صنعتوں کا فر وغ دیا جا سکے غیر ضروری ٹیکسز کا خا تمہ کر کے ایکسپورٹ کی انڈسڑی میں چھوٹ دی جا نی چا ہے،تا کہ ملکی ایکسپورٹ میں اضا فہ ہو۔ بجٹ تو عوام دوست ہی ہو نا چا ہیے جس سے انڈسٹری کے فروع میں مدد ملے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے تاکہ ملک میں کرکٹرز کو منظر عام لانے کیلئے آسانی ہو، نمبر ون ویمن ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کسی بھی ملک میں کھیلیں اس وقت ہی ترقی کرتی ہیں جب ان کو بھرپور سہولیات مہیا ہوتی ہیں او ر یہ بڑے بجٹ کے بغیر ناممکن ہے،سینئر اداکارہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اگلے ماہ شاندار بجٹ پیش کرے گی مہنگائی میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم کی جانب سے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی خوش آئند ہے سینئر اداکار خالد بٹ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والا بجٹ انتہائی شاندار ہوگا۔سابق آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کا بجٹ بڑھنا چاہیے تاکہ اس ادارے کی کارکردگی میں نکھار آسکے۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں ایندھن

کے لیے مختص فنڈز میں سے 40 کروڑ روپے، تفتیشی لاگت سے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے، اسٹیشنری سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے، بجلی کے بلز کے لیے مختص 12 کروڑ روپے اور جاں بحق پولیس اہلکارو ں کے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے سے متعلق گرانٹ میں 25 کروڑ روپے کی کمی کردی تھی اب ایسا نہیں ہونا چاہیے۔سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس بجٹ سے ہر سال یہ کٹوتی غیر منصفانہ ہے کیونکہ پنجاب پولیس کو پہلے ہی کوسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 25 کروڑ میں سے 18 کروڑ روپے ملے جبکہ اس حوالے سے مطلوبہ رقم 2 ارب 30 کروڑ روپے ہے۔

Categories
پاکستان

توہین مذہب کے مقدمات !پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویﷺ واقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مزید مقدمات کے اندراج سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مذہب کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا خود توہین مذہب ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے مسجد نبویﷺ واقعے پر اندراج مقدمات سے متعلق قاسم سوری ، فواد چودھری ، شہباز گل کی درخواستوں پر سماعت کی ،

فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں حاضر ہو گیا ہوں، حیرت ہے کہ مارشل لاء کے ادوار بھی آئے مگر کسی حکومت نے توہین مذہب کے قانون کو اس طرح استعمال نہیں کیا ، وزیر قانون پر شدید حیرت ہے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےسے روکتے ہوئے کہا کہ حکام ایف آئی آر درج نہیں کریں گے ، مدینہ منورہ میں جو ہوا ، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔مذہب کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا خود توہین مذہب ہے ، توہین مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ، وفاقی حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آپ کو اس عدالت پر اعتماد ہے ، یہ عدالت کیس میں کارروائی کو آگے چلائے ؟۔ فواد چودھری نے کہا کہ عدالت پر اعتماد نہیں ہوگا تو کس پر ہوگا ؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مذہب کا سیاسی مقسد کیلئے استعمال خود توہین مذہب ہے ، اس طرح 2018 میں ہوا پہلے بھی ہوتا رہا ، ایک غیر ملکی کو سیالکوٹ میں مارا گیا ، مشال خان واقعے بھی سب کے سامنے ہے ، یہاں پر بھی جو مقدمات درج ہو رہے ہیں ، وہ درست معلوم نہیں ہوتے ۔ عدالت نے قاسم سوری کی درخواست پر وفاق و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے پر کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ اور سائبر کرائم ونگ نے کوئی کارروائی نہیں کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ واقعے پر مقامی پولیس نے کارروائیاں کی ہیں ۔ عدالت نے پولیس کو واقعے پر مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Categories
پاکستان

شیخ رشید کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

روالپنڈی(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔ شیخ رشید کی درخواست پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مختصر سماعت کی

اور ان 18 مئی تک ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ اس کے علاوہ عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے لیے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ واضح رہےکہ شیخ رشید پر فیصل آباد،گوجرخان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں جب کہ ان کہ بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

Categories
شوبز

جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے ہیروئین سمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ٹیریزا کی بریت کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت ہوئی،

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟۔وکیل کسٹمز نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے، عدالت ماڈل ٹیریزا کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام سٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کی بریت کا فیصلہ درست ہے۔ سپریم کورٹ نے کسٹمز کی اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو ہیروئن بیرون ملک لیجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔