Categories
پاکستان

جو کھڈا سازش عمران خان کے لئے بنائی گئی پی ڈی ایم خود اس کھڈے میں گرگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کر دیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کو کمزور اوربے خبرسمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ جوکھڈا سازش عمران خان کے لئے بنائی گئی تھی اپوزیشن خود اس کھڈے میں گرگئی۔ جولوگ اداروں کو کمزوراوربے خبرسمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جس نیب قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈرآتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے۔شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس لینے سے انکار پرڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کو ہٹا دیا گیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 4 دن کی یاترا (ن) لیگ سے مزید غلط فیصلے کروا کے اسے مزید پھنسائے گی اورملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ آئندہ 15 دن سیاست میں بہت اہم ہونگے۔ اگر 15 مئی کو فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نےکہا ہے کہ جلسے روکنا، گرفتاریاں کرنا بھونڈی باتیں ہے، عام انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے، انہوں نے سیالکوٹ کا جلسہ روکا آج ہر شہر میں جلسے ہوں گے، جلسوں کو نہیں روکا جاسکتا۔ عمران خان کی حکومت میں پاکستان استحکام کی طرف جارہا تھا، امریکا کے حکم پرسازش کے ذریعے رجیم چینج کر دی گئی، بڑے ڈاکومسلط کیے گئے یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔اس وقت ملک کے حالات اورلندن کی تصویروں کو دیکھیں، جب روم جل رہا تھا تونیروبانسری بجارہا تھا، لندن کی تصاویروں سے لگتا ہے پاکستان میں کوئی پرابلم نہیں، اس وقت پاکستان میں 2 وزرائے اعظم، 2 وزرائے خزانہ ہیں، سٹیٹ بینک کا گورنر ہی نہیں، پنجاب میں کابینہ نہیں اور جعلی وزیراعلیٰ موجود ہیں، پچھلے 9 دنوں میں ڈالر15روپے بڑھ چکا ہے،اسٹاک مارکیٹ3500پوائنٹس گرچکی ہے۔