Categories
انٹرٹینمنٹ

بس بہت ہوگیا!!! جمائما نے ملنے والی سنگین دھمکیوں کی ویڈیو جاری کر دی

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شئیر کر دی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کی ، جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں میٹرو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ سب قانونی ہے؟۔

Categories
انٹرنیشنل

جمائما کا عمران خان کی بیٹوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو پر دلچسپ ردعمل، کیا کہا؟َ؟ جانیے

لندن: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو پران کی سابق بیوی جمائما گولڈاسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایک صارف نے عمران خان کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے پرانی ویڈیو جمائما کوٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ لوگوں کوایک بار پھرساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمائما نے ویڈیو پرپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ’سوئٹ‘ ہے۔ ویڈیو میں عمران خان بیٹوں ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران وکٹوں کے پیچھے کیپنگ کرتے نظرآرہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان اورجمائما کے 2بیٹے سلیمان اورقاسم لندن میں زیرتعلیم ہیں اوراپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔