جہلم(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک سے باہر جاتا ہے تو فوج کو برابھلا کہتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتاہے کہتےہیں عمران خان فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے شہبازشریف شرم کرو،کچھ تو شرم کرو۔ پی ٹی آئی کے جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف
تم ہو میرجعفر! میرجعفر وہ تھااس نے سراج الدولہ سےغداری کی تواسےاقتدارمیں بٹھایاگیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہی پاکستان کواکٹھارکھ رہی ہے دوسراپی ٹی آئی وفاقی جماعت ہے اور پاکستان کومتحدرکھ رہی ہے میری ساری جائیدادپاکستان میں ہے اورتم کہتےہوعمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے میراجینا مرنا پاکستان میں ہے میرانام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھارت گیاتوکسی حریت رہنماکیساتھ نہیں ملا ڈان لیکس میں نوازشریف نےکہاتھامیں دوستی چاہتا ہوں فوج نہیں چاہتی مودی کہتا تھا نوازشریف ہمارادوست شہبازشریف نےآتےساتھ ہی کہاہم مودی کیساتھ دوستی چاہتےہیں یہ دوستی اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ جوانہیں لائےانہوں نےحکم دیاہے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ روس کیساتھ معاہدہ کرنےجارہےتھےروس ہمیں سستی گندم اورتیل دینے کیلئے تیار ہو گیا تھا کیا شہبازشریف تم روس کیساتھ معاہدہ کر سکتے ہو شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں شہبازشریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے، میرے دور میں نریندر مودی کی جرأت نہیں تھی کہ ہماری فوج کے خلاف بات کرتا، شہبازشریف جو میں میر جعفر کہتا ہوں وہ تم ہو۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تیس سال سے جو بڑے ڈاکو اس ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو مسلط کیا جاتا ہے، اس سب میں اللہ کرم کرتا ہے اور قوم کو بیدار کردیتا ہے، خودداری جگا دیتا ہے، ہماری خودداری کو کرپٹ لیڈروں نے ختم کردیا تھا، 26 سال سے قوم کی خودداری کو جگانے کی کوشش کررہا تھا، آج پاکستان کو ایک قوم بنتے دیکھ رہا ہوں یہ اللہ کا بڑا کرم ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا بول رہی ہے ،
میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میرا نام ای سی ایل میں ڈالو ، تم شہبازشریف کہہ رہے ہو کہ عمران خان فوج کے خلاف بات کررہا ہے ؟ نوازشریف بھارت گیا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی ، میرے دور میں نریندر مودی کی جرات نہیں تھی کہ ہماری فوج کے خلاف بات کرتا، کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کے منہ سے کمشیر کی بات سنی؟ میں نے روس کے صدر سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات کی، روس 30 فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے پر تیار ہوگیا تھا، شہبازشریف کیا تم میں جرات ہےکہ روس سے گندم تیل خریدنے کی بات کرو؟ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کو کچھ نہیں کہتا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد تھی ، پیسے کے غلام کبھی قوم کے لیے نہیں کھڑے ہوئے ،ایک ذوالفقار علی بھٹو کھڑے ہوئے تو سب اسے کے خلاف ہوئے اور پھانسی دی گئی، ساڑھے تین سال میں سب سے زیادہ شرم تب آئی جب باہر جاکر دوست ممالک سے قرض مانگنا پڑا، میں نے کبھی غیروں سے پیسے نہیں مانگے ، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا تھا اس لیے باہر سے پیسے مانگنے پڑے،اس سے شرمناک بات نہیں کہ ملک کا سربراہ کسی سے قرض مانگے ،ماں باپ بھی اس اولاد کی عزت کرتے ہیں جو خود دار ہو ،کس نے ہمیں مقروض کیا ، 30 سال سے یہ دو خاندان حکومت کررہے ہیں، جب کہتے ہو بھکاری ہیں تو ہمیں بھکاری بنایا کس نے ؟ کون اس ملک سے پیسا باہر لے کر گیا ہے ؟ یہ ڈاکو ملک سے منی لانڈرنگ کرکے پیسا باہر بھیجتے ہیں۔