پاکستانی ہاکی ٹیم کو زبردست جھٹکا، کپتان اور نائب کپتان کے حوالے سے افسوس ناک خبر آگئی ۔۔۔۔۔۔

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو زبردست جھٹک لگا ہے ،، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے،، جبکہ نائب کپتان پر بھی اگلے میچ کی پابندی لگ گئی ہے ،،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم پر مایوسی کے بادل تب جھائے ،، جب ٹیم کے دو اہم ستون کپتان اور نائب کپتان ٹیم کا حصہ نہیں رہے، بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاؤں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔عماد بٹ ملائشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرائے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے،، ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا،،