سچن ٹنڈولکر کا بیٹا ارجن کس نامور پاکستانی کرکٹ کا مداح اور شاگرد نکلا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

ممبئی (ویب ڈیسک) عظیم انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کابیٹا ارجن بھی پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا مداح نکلا ۔ اس حد تک کہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا باؤلنگ ایکشن ہی چرالیا۔ یاد رہے کہ ان دنوں ارجن ٹنڈولکر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

جس میں وہ باؤلنگ کی پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کی خاص بات خاص یہ ہے کہ ارجن ٹنڈولکر اپنے باؤلنگ ایکشن میں دوڑتے ہوئے ہو بہو وہاب ریاض کو کاپی کر رہے ہیں اور انکی طرح ہی بال کروا روہے ہیں ، اس اسٹائل کو وہاب ریاض کے مداحوں نے پہچان لیا، تاہم ان کی اکثریت نے ٹنڈولکر جونیئر کی پذیرائی بھی کی ۔ ارجن ٹنڈولکر ایک آل راؤنڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں ، وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے ۔اس کے علاوہ بہار ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں ارجن نے 5 وکٹ حاصل کیے تھے ، جبکہ وینو مانڈکر ٹرافی میں بھی ارجن ٹنڈولکر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے گجرات کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی اور ممبئی کی جیت کو یقینی بنایا ۔(ش س م)

MUMBAI, INDIA MAY 24: Arjun Tendulkar and Sara Tendulkar at the screening of Sachin: A Billion Dreams in Mumbai.(Photo by Milind Shelte/India Today Group/Getty Images)