کپتان سرفراز نیوزی لینڈ کے کھلاڑی روس ٹیلر پر برہم ہو گئے ، لیکن کیوں ؟ جانئے

ابو ظبی(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اس میچ کے دوران انتہائی حیران کن منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایمپائرسے شکایت کی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے بلے باز کی اس حرکت پر کافی برہم نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ٹیلیر کا کام بیٹنگ ہے ایمپائرنگ نہیں ۔سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔