پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت انتہائی عجیب غریب منظر دیکھنے کو ملا جب کیوی بلے بازراس ٹیلر نے ایمپائر کے آگے محمد حفیظ کی باولنگ پر اعتراض کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ جاری تھا کہ 26 ویں اوور میں میدان میں اس وقت شورو غل پیدا ہو گیا جب کیوی بلے باز اچانک ایمپائر کے پاس گئے اور انہوں نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ دوسرا ‘ کروا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے ۔ ایمپائر نے کیوی بلے باز کا اعتراض سنا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں یہ ہم دیکھ لیں گے ۔
جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز بھی ایمپائر کی طرف بڑھے اور بات چیت کی جس کے بعد حفیظ کو باولنگ کو جاری رکھنے کا کہا گیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد حفیظ کے ایکشن کیخلاف پہلے بھی کئی مرتبہ اعتراض اٹھایا جا چکاہے اور ان پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے ۔