مصباح الحق کا ریکارڈ اظہر علی نے چھین لیا

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے اپنے نام کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابقسابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار 222 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اظہر علی نے 5 ہزار 224 رنز بنا لئے ہیں۔ اظہر علی نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 رنز بنا کرتوڑا ہے۔یہاں یہ بھی واضح کرلیں کہ پاکستان کی جانب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 ہزار 99 رنز یونس خان نے بنا رکھے ہیں۔