پاک فوج نے 11ممالک کی 17ٹیمیں پاکستان بلالیں،بڑی خبرآگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج کے زیراہتمام بین الاقوامی فزیکل ابیلٹی اینڈکمبٹ ایفی شینسی سسٹم لاہورکے فورٹریس سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جس میں پاک فوج کی 16اور دیگر11ممالک کی 17ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تقریب میں آرمی چیف نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکاکوخوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ جدید دورمیں اعلیٰ حربی صلاحیتیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں،آرمی چیف نے فوجیوں کو درپیش چیلنجزو مشکلات کے پیش نظرفزیکل فٹنس کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ ان مقابلوں میں پاک فوج کے علاوہ بحرین،چین،کویت،ملائیشیا،مالدیپ ترکی، مصر،اٹلی،میانمار،روس، تاجکستان ،نیپال،نائجیریا،سری لنکا،جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات اوربرطانیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی پیسز چیمپئن شپ 2016 میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی چائنا نے دوسری، سری لنکا نے تیسری اور نیپال نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔