ّّمیری پیاری ثنا، 3 سال سے۔ ۔ ۔ احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ بھابھی سے بھی رہانہ گیا، ایسا اعلان کردیا کہ ہرلڑکی شرماجائے

لاہور(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی بلے احمد شہزاد اپنی سیلفیوں کی وجہ سے عمومی طورپر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے ایسی بات لکھ دی کہ صارفین نے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری رکھا۔
احمد شہزاد نے لکھا، میری پیاری ثنا سالگرہ مبارک، تین سال سے ہم اکٹھے ہیں ، ہم نے کئی مرتبہ مشکل وقت کا سامنا کیا لیکن اس کی بھی اہمیت تھی ، خیال رکھنے ، سمجھداراور خوبصورت اہلیہ ہونے، ایک خوبصورت بچے کیلئے ہمہ وقت فکر مند ماں ہونے پر آپ کا شکریہ،آپ نے ہی مجھے مکمل کیا، محبت سے ۔ ۔ ۔


احمد شہزاد کے اس ٹوئیٹ پر سب سے پہلے ان کی اہلیہ میدان میں آئیں اور لکھا کہ ہردن جو آپ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے گزارا، مجھے احساس ہوا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں، مجھے آپ جیسا شوہر ملا، آپ مجھے ہمیشہ ایک ملکہ جیسا ہونے کا احساس دلاتے ہیں ، مزید کچھ نہیں کہہ سکتی ، ہرچیز کیلئے آپ کا شکریہ اور ساتھ ہی اپنا دل پھینک دیا۔