You are here
Home > کھیل > پی ایس ایل 7،شائقین کی سٹڈیم میں انٹری سے متعلق بڑی خبر

پی ایس ایل 7،شائقین کی سٹڈیم میں انٹری سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کی تیاریاں جاری ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق 100 فیصد شائقین کی سٹیڈیم میں موجودگی کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی کے مطابق سو فیصد شائقین کو گراونڈ میں داخلے کی اجازت پر فرنچائزز اور پی سی بی متفق ہیں۔

فرنچائزز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ لیگ کا حسن اور میچز کو چار چاند لگاتے ہیں، کوشش ہے کہ 100 فیصد شائقین پی ایس ایل سیزن سیون کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں ۔نجی ٹی وی نے فرنچائزز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شائقین کی سٹیڈیم آمد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگا، بائیو سکیور ببل میں کھلاڑیوں کو ریلیف دینے سے متعلق پی سی بی میڈیکل پینل اور فرنچائزز میں بات چیت جاری ہے ۔


Top