You are here
Home > کھیل > نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کچھ پلئیرز کو پاکستان کا دورہ کرنے سے قبل ہی وارننگ جیسے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔ہیتھ ملز نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورے سے چند ہفتے قبل

وارننگ جیسے پیغامات ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئے، پیغامات کے حوالے سے ایجنسیوں نے انفارمیشن لی اور نتیجہ اخذ کیا کہ وارننگز مصدقہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو آفیشلز فوری طور پر حفاظتی انتظامات دیگر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے

کہ ٹیم کو پاکستان میں سنجیدہ خطرہ لاحق تھا۔ہیتھ ملز نے یہ بھی کہا ہے کہ انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپس روانگی کی جلدی تھی مگر وہ اس تمام اوقات میں پرسکون رہے۔


Top